پرویز راٹھور کو پیمرا کا قائم مقام چیرمین مقرر کردیا گیا
جمعرات 5 جون 2014 23:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء) وفاقی حکومت نے سابق سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور کو پیمرا کا قائم مقام چیرمین مقرر کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کا قائم مقام چیئرمین مقررکردیا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرویز راٹھور مستقل چیرمین کی تقرری تک کام کرتے رہیں گے جبکہ پرویز راٹھور اس وقت پیمرا میں سرکاری ممبر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اس سے قبل سابق چیرمین پیمرا چوہدر ی رشید کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام پر صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پر برطرف کردیا تھا،وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں چوہدری رشید کی تقرری کو سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی اور غیر شفاف قرار دیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پیمرا میں اسسٹنٹ جنرل منیجر کے عہدے پر فرائض انجام دینے والے سہیل بھٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز راٹھور کی بطور پیمرا ممبر تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیمرا آرڈیننس کی روح سے ممبران کا تقرر صدر کا اختیار ہے تاہم ان کی تقرری وزیراعظم نے کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز راٹھور کا تقرر 4 سال کے لئے کیا گیا ہے جبکہ ان کی عمر 64 سال ہے اور کسی بھی سرکاری ملازم کی عمر کی حد 65 سال ہوتی ہے اگر پرویز راٹھور 4 سال تک اس عہدے پر برقرار رہے تو وہ سرکاری ملازمت کیلئے مقرر کی گئی عمر کی حد کی بھی خلاف ورزی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.