کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

جمعرات 5 جون 2014 19:19

کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء) اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکا قصبہ کالونی میں واقع مصطفیٰ مسجد کے باہر ہوا، دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد رکشے میں نصب کیا گیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ دوسری جانب اہل سنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد ان کے کارکن تھے۔

متعلقہ عنوان :