الیکشن کمیشن کا ا آئندہ عام انتخابات سے پہلے ایک سو اصلاحات لانے کا فیصلہ

جمعرات 5 جون 2014 16:13

الیکشن کمیشن کا ا آئندہ عام انتخابات سے پہلے ایک سو اصلاحات لانے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات سے قبل ایک سو انتخابی اصلاحات لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سکروٹنی کی مدت بڑھانے اور ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار میں بہتری لائی جائے گی. ریٹرننگ افسران کیخلاف کارروائی بھی ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کیلئے لیگل فریم ورک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس نے قانون سازی کے لئے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے تحت ریٹرننگ افسروں کیخلاف کارروائی ہو سکے گی، سکروٹنی کی مدت چودہ روز تک بڑھا دی جائے گی۔ اصلاحات کے ذریعے الیکشن ٹربیونل کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا، جعلسازی کرنے والوں کی سزاوٴں میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار میں بھی بہتری لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :