لندن میں الطاف حسین کی آج اینجیو گرافی ہوگی، ڈاکٹروں کا قائدایم کیوایم کو آرام کا مشورہ

جمعرات 5 جون 2014 13:51

لندن میں الطاف حسین کی آج اینجیو گرافی ہوگی، ڈاکٹروں کا قائدایم کیوایم ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی کچھ دیر بعد اینجیو گرافی ہوگی جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں ان کی حالت کے پیش نظر آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں الطاف حسین کی رہائش گاہ میں کیا جانے والا سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور وہ اب بھی پولیس کی حراست میں ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد ہی ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈاکٹروں نے الطاف حسین کے بلڈ پریشر اور شوگر لیول کو نارمل قرار دے دیا ہے تاہم آج ان کی اینجیو گرافی ہوگی اس سلسلے میں معالجین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ برطانیہ میں رائج طبی قوانین کے تحت اینجیو گرافی کے بعد بھی الطاف حسین کو کم از کم 8 سے 10 گھنٹے مکمل آرام کی ضرورت ہے جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایات پر ہی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اہلکار ان سے تفتیش کرسکیں گے۔