بجٹ کی آڑ میں قیمتیں نہیں بڑھانے دینگے، وزیر خزانہ

بدھ 4 جون 2014 19:52

بجٹ کی آڑ میں قیمتیں نہیں بڑھانے دینگے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا پرچون فروش پر ٹیکس سے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پچھلے سال اسی عرصے میں ٹیکس محاصل میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن اب ٹیکس محاصل میں 16 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا میں مشکل ہدف رکھنے پر یقین رکھتا ہوں تاکہ کارکردگی زیادہ ہو، گلاس کو ابھی 10 فیصد اور بھرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا قرضوں کی تمام سکیمیں میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہیں قرضے میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ قرضہ حسنہ کا آغاز ہماری حکومت نے 1997 میں شروع کیا تھا، 9 کروڑ لوگ غربت کی لکیرسے نیچے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ٹیکس حاصل کرنے کیلئے خوف کے بجائے دوستانہ ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ، 25 لاکھ پرچون فروشوں میں صرف چند ہزار سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

جس پرچون فروش کا 50 ہزار سے ماہانہ بجلی کا زائد بل ہو گا اس پر ٹیکس لاگو ہو گا۔ 10 ہزار ماہانہ بجلی کے بل والے پرچون فروش کی سیل 6 لاکھ سے زائد ہوتی ہے۔ وزیر خزاںہ نے کہا سمینٹ کی بوری میں بمشکل 5 روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے کا کلچر ختم کرنا ہوگا ، جہاز کی فرسٹ کلاس میں تواتر سفر کرنے والا ٹیکس ادا ہی نہیں کر رہا تھا، تین سال میں تمام غیرضروری ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔

وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا پہلی مرتبہ لائیو اسٹاک سیکٹر کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کرائی گئیں۔ ملک میں زرعی شعبے کی ترقی کے بہت مواقع ہیں یوتھ لون پروگرام کی زیادہ درخواستیں لائیوسٹاک شعبے کیلئے ہیں۔ صعنتوں کی بحالی کے بجٹ میں اقدامات کیے گئے ہیں ۔ کم پڑھے لکھے لوگوں کیلئے تکنیکی مہارتوں کا بندوبست کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا بجٹ کی آڑ میں کسی کو قیمتیں نہیں بڑھانے دیں گے

متعلقہ عنوان :