Live Updates

ایم کیو ایم کا کراچی میں احتجاج بلاجواز، عمران خان

بدھ 4 جون 2014 17:40

ایم کیو ایم کا کراچی میں احتجاج بلاجواز، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایم کیو ایم کا کراچی میں احتجاج بلاجواز قرار دے کر برطانیہ میں احتجاج کا مشورہ دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایم کیو ایم کے کارکنوں کے غم کو سمجھتی ہے لیکن برطانیہ کی حکومت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں اپنا شہری گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کی گرفتاری کی کی سزا پاکستان کے عوام کو نہ دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس کراچی میں نظام زندگی مفلوج کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

عمران خان نے سندھ حکومت کو بھی ایم کیو ایم کے احتجاج کا حصہ بننے کے بجائے صورتحال کنٹرول کرنے کا مشورہ دیا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کو گزشتہ روز لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لے لیا تھا۔

الطاف حسین کی حراست کی خبر نشر ہونے کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔کراچی شہر میں آج بھی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ غائب اور بازار بند ہیں جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شہر کی اہم ترین نمائش چورنگی پر دھرنہ بھی دیا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات