کرشمہ کپور اور سنجے کپور میں طلاق ہو گئی

منگل 3 جون 2014 23:25

کرشمہ کپور اور سنجے کپور میں طلاق ہو گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء)کرشمہ کپور اپنے شوہر سنجے کپور سے الگ ہو گئی ہیں۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور کپور خاندان کی چشم و چراغ کرشمہ کپور نے طلاق لے لی ہے۔ وہ کئی برسوں سے اپنے صنعت کار شوہر سنجے کپور سے الگ رہ رہی تھیں اور دونوں کے درمیان حالات کشیدہ تھے۔ممبئی کی باندرہ کورٹ میں دونوں کی باہمی رضامندی کے بعد کورٹ نے طلاق کو منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر کرشمہ کپور کی بہن کرینہ کپور اور ان کے شوہر سیف علی خان بھی موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق عدالت ہی میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اور سیف علی خان نے دونوں سے علیحدہ علیحدہ بات کی اور معاملہ کسی طرح طے پا گیا۔کرشمہ اور سنجے دونوں ہی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھنا چاہتے تھے لیکن عدالت نے کرشمہ کو بچوں کی نگہداشت کا حق دے دیا۔ تاہم سنجے کو اپنے بچوں سے وقتاً فوقتاً ملنے کا حق حاصل ہوگا۔فی الحال طلاق کے عوض معاوضے کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔