فلم ” تمنا“ انڈسٹری کی ترقی ا ور بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی، سلمان شاہد ، معیاری فلموں سے فلم انڈسٹری کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 3 جون 2014 23:18

فلم ” تمنا“ انڈسٹری کی ترقی ا ور بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی، سلمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) اداکار سلمان شاہد نے کہا ہے کہ فلم ” تمنا“ انڈسٹری کی ترقی ا ور بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ یہ بات انہوں نے فلم ” تمنا “ کے فوٹو سیٹ کی تقریب کے موقع پر کہی جو گزشتہ روز رائل پام کنٹری کلب میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سلمان شاہد کے علاوہ ، نتاشا حسین اور مہرین راحیل سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سلمان شاہد نے کہا کہ فلم معیاری فلموں سے فلم انڈسٹری کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے اور فلم تمنا اس حوالے سے اہم ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں معیاری فلمیں اچھا بزنس کرسکتی ہے فلم تمنا جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :