امیتابھ بچن او ر جیا بچن نے اپنی شادی کی 41ویں سالگرہ دور رہ کر منائی ، فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جیا کے ساتھ نہیں ہوں ، مگر میرا دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے ، مبارکباد پیش کرتا ہوں ، بگ بی

منگل 3 جون 2014 23:18

امیتابھ بچن او ر جیا بچن نے اپنی شادی کی 41ویں سالگرہ دور رہ کر منائی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) بالی ووڈ بگ بی اور ان کی اہلیہ جیا بچن نے شادی کی 41ویں سالگرہ منائی تاہم اس موقع پر وہ ایک دوسرے سے دور تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام پر امیتابھ بچن نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اس دفعہ اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر جیا بچن سے دور ضرور ہوں لیکن میرا دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیا کو اس شاندار موقع پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جیا میری زندگی کی بہترین ساتھی ہیں اور ہم نے زندگی کی کئی بہاریں غم اور خوشی ایک ساتھ دیکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :