الطاف حسین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ،ترجمان ایم کیو ایم کی تصدیق ، قائد تحریک کو گرفتار نہیں کیاگیا بلکہ ان کے گھر پر ان کا بیان قلمبند کیا گیا ہے، رابط کمیٹی لندن کا موقف

منگل 3 جون 2014 22:40

الطاف حسین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ،ترجمان ایم کیو ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے قائد تحریک الطاف حسین کو حراست میں لے کر مرکزی لندن کے ایک تھانے میں منتقل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ایم کیو ایم کے ترجمان مصطفی عزیز آبادی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے کیس میں حراست میں لیا گیا اور پھر انھیں مزید پوچھ گچھ کے لیے مرکزی لندن کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مصطفی عزیز آبادی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے ہمراہ وکلاء کی ٹیم ان کے ساتھ موجود ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گھر کے باہر پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں اور پولیس اہلکار وقفے وقفے سے تھیلے گاڑیوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ادھر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے لندن میں خطاب کرتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیاگیا بلکہ ان کے گھر پر ان کا بیان قلمبند کیا گیا ہے۔ لندن سیکریٹیریٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کو پولیس سٹیشن منتقل نہیں کیا ہے۔