الطاف حسین کی میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال منتقلی

منگل 3 جون 2014 19:48

الطاف حسین کی میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال منتقلی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر سے ملاقات پہلے سے شیڈول تھی اس لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین کو لندن میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا، الطاف حسین کے گھر کی تلاشی کا عمل جاری ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طے شدہ اپائنمنٹ پر ڈاکٹر کو چیک کرایا جائے، الطاف حسین دوران علاج بھی حراست میں رہیں گے۔