طاہر القادری کی جمعرات کو پاکستان آمد متوقع ، پاکستان پہنچنے کے بعد ہی موجودہ حکومت اور نظام کیخلاف انقلابی تحریک کا اعلان کرینگے، اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہونگی

منگل 3 جون 2014 17:23

طاہر القادری کی جمعرات کو پاکستان آمد متوقع ، پاکستان پہنچنے کے بعد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جمعرات کو پاکستان آمد کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کل جمعرات کو پاکستان آمد ہوئی وہ پاکستان پہنچنے کے بعد ہی موجودہ حکومت اور نظام کیخلاف انقلابی تحریک کا اعلان کرینگے اپنی آمد کے بعد وہ اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے جن میں عمران خان ، چوہدری شجاعت حسین چوہدری پرویز الٰہی شامل ہیں وہ اس دوران مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے جس کے بعد حکومت کیخلاف باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔