حکومت پاکستان ایم کیو ایم کی مدد کرے،خورشید شاہ

منگل 3 جون 2014 16:46

حکومت پاکستان ایم کیو ایم کی مدد کرے،خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری سے پاکستان کی سیاست پراثرات پڑسکتے ہیں،،لندن میں الطاف حسین کو پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے پراپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن اس وقت ایک مشکل وقت میں ہیں،ہم ایم کیو ایم کیلئے مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے ،ایم کیوایم پْرامن رہے،حکومت پاکستان ایم کیو ایم کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے بجٹ اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الطاف حسین پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے قائد ہیں،وزیراعظم نوازشریف کو برطانوی حکومت سے رابطہ کرتے ہو ئے الطاف حسین کامعاملہ اٹھانا چاہیے۔