وزیر اعظم نے الطاف حسین کی گرفتاری پر پارٹی کو بیانات سے روک دیا

منگل 3 جون 2014 15:48

وزیر اعظم نے الطاف حسین کی گرفتاری پر پارٹی کو بیانات سے روک دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کو انتہائی حساس معاملہ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت تمام قانونی پہلووٴں کا جائزہ لے گی اور اس معاملے کو قانونی طور پرطے کیا جائے،انہوں نے ایم کیوایم کو درکار قانونی مدد دینے پر آمادگی کا بھی اظہار کیا ،وزیر اعظم نے پارٹی ارکان کو خصوصی طور پر ہدایات کی ہے کہ اس معاملے پر بیان بازی سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

اسپیکرقومی اسمبلی ایم کیو ایم سے رابطے کے لیے کمیٹی بنادیں جبکہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا جائے۔وزیر اعظم نے ایم کیو ایم رہنماوٴں کو اپنا پیغام بھی بھجوا دیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو اجلاس کے دوران الطاف حسین کوحراست میں لینے کی خبر پہنچائی گئی،انہوں نے پارٹی ارکان کو خود خبرکے بارے میں آگاہ کیا۔سرتاج عزیز نے تجویز دی ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماوٴں سے پارلیمنٹ میں ملاقات کرنی چاہیے۔