سعودی عرب میں زیادہ 'رومینٹک' ہونے پر بیوی کو طلاق

پیر 2 جون 2014 01:19

سعودی عرب میں زیادہ 'رومینٹک' ہونے پر بیوی کو طلاق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 2 جون 2014) ایک سعودی شخص نے شادی کے محض تین ماہ بعد اپنی بیوی کو زیادہ 'رومینٹک' ہونے پر طلاق دے دی۔ سعودی اخبار سدا کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی بیوی کی جانب سے موم بتیوں اور گھر کی سجاوٹ کے لیے خریدے گئے سامان کے لیے خرچ ہونے والی رقم کی وجہ سے حیران تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس سامان کو خریدنے کے لیے بیوی نے پانچ ہزار سعودی ریال ادھار لیے تھے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام عائد کیا کہ وہ مختلف قسم کے وہمات کا شکار ہے۔ اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بعد میں شوہر نے اپنی بیوی کو یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ وہ نہیں چاہتے کے ان کے بچوں کی والدہ ان وہمات کا شکار ہوں۔

متعلقہ عنوان :