لاہور کے سیوریج پانی میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے شہر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا، ترجمان محکمہ صحت

پیر 2 جون 2014 23:57

لاہور کے سیوریج پانی میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سیوریج پانی میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سیشہر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ماہ مئی میں لاہور کے علاقے گلشن راوی سے سیوریج پانی کے نمونے حاصل کیے گئے،اس حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹ میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے،شہر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے،165یونین کونسلز میں پانچ سال کی عمر تک کے16 لاکھ 7 ہزار دوسو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں،ہسپتالوں کے بچہ ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے جہاں پرنام اور پتہ کے ساتھ لسٹیں بھی تیار کی جارہی ہیں جبکہ بس اڈوں،ریلوے سٹیشن سمیت شہر کے داخلی پوائنٹس پربھی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں،ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے تشہیری مہم بھی جاری ہے تاکہ شہر کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سیآگاہی دے کر مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :