پاکستان پولیو کے پھیلاؤ میں نائیجریا سے بھی آگے نکل گیا، عالمی مانیٹرنگ رپورٹ
پیر 2 جون 2014 19:55
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء) انسداد پولیو کے عالمی مانیٹرنگ بورڈ کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پولیو کے پھیلاؤ میں نائیجریا سے بھی آگے نکل گیا ہے اور پولیو کے خاتمے میں دنیا سے کئی سال پیچھے جاچکا ہے۔پولیو سے متعلق عالمی مانیٹرنگ بورڈ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پولیو کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان اور نائیجریا پولیو کے پھیلاؤ میں سب سے آگے ہیں یہاں تک کہ پاکستان پولیو کے پھیلاؤ میں نائیجریا سے بھی آگے نکل گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں دنیا میں پولیو کے شکارممالک میں ہر 5 میں سے 4 کیسز پاکستان سے ہیں، پاکستان میں پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور اب پاکستان دنیا کے مقابلے میں پولیو کے خاتمے میں کئی سال پیچھے جاچکا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پاکستان سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران شام میں پولیو وائرس منتقل ہوا اور پاکستان ہی سے اسرائیل اور فلسطین میں بھی پولیو وائرس منتقل ہوا جسے دیگر ممالک تک منتقلی سے روکنے کے لئے عالمی برادری نے بروقت اقدامات کئے اور ہماری تجویز پر پاکستان، شام اور کیمرون پر سفری پابندیاں عائد کی گئیں۔
رپورٹ میں صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو کے لیے ہنگامی طور پر ایک طاقتور ادارہ تشکیل دیں جس میں وفاقی وصوبائی حکومتوں اور فوج کے نمائندے شامل کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.