احتساب عدالت کی راجہ پرویزکانام ای سی ایل سے نکالنے سے معذرت

پیر 2 جون 2014 16:42

احتساب عدالت کی راجہ پرویزکانام ای سی ایل سے نکالنے سے معذرت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء)احتساب عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کا اختیار نہیں، عدالت نے متعلقہ فریق کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کا نام ای سی ایل سے نام نکلوانے کا اختیار احتساب عدالت کے پاس نہیں اس مقصد کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے، عدالت نے درخواست نمٹا دی، راجا پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ وہ جلد اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔