وزیراعظم کو ناراض اراکین کو منانے کیلئے جانا چاہئے تھا‘ سید خورشید شاہ

پیر 2 جون 2014 14:27

وزیراعظم کو ناراض اراکین کو منانے کیلئے جانا چاہئے تھا‘ سید خورشید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ناراض اراکین کو منانے کیلئے جانا چاہئے تھا‘ ایک آئینی ادارے کو تسلیم نہ کرنا افسوسناک ہے‘ وزیراعظم کا ایک ایوان سے ایسا رویہ نہیں ہونا چاہئے‘ صدر کا خطاب نارمل تھا‘ صدر نی حکومت کی ترجمانی کرنے کی اچھی کوشش کی ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ صدر نے اپنے خطاب میں کوئی بڑی امید نہیں دلائی۔ ممنون حسین نے حکومت کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ہے۔ صدر کا خطاب نارمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سینٹ کے ناراض اراکین کے پاس جانا چاہئے تھا یا اپنا وفد بھیجنا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

حقیقی طور پر وزیراعظم نے سینٹ کو تسلیم نہیں کیا۔ ایسا کرنا اور حکومت کا ناراض اراکین کو منانے کیلئے نہ جانا افسوسناک ہے۔ وزیراعظم کا ایک ایوان کیساتھ ایسا رویہ نہیں ہونا چاہئے۔ ایک سال گزر گیا مگر وزیراعظم سینٹ میں نہیں گئے۔ اراکین سینٹ کے پاس اجلاس میں نہ آنے کا اخلاقی جواز موجود ہے۔ جب وزیرعظم ان کے پاس نہیں جاتا تو وہ کیوں ان کے پاس ایک آئینی ادارے کو تسلیم نہ کرنا افسوسناک ہے‘ وزیراعظم کا ایک ایوان سے ایسا رویہ نہیں ہونا چاہئے‘ صدر کا خطاب نارمل تھا

متعلقہ عنوان :