وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،آئندہ بجٹ اورفرزانہ قتل کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال

اتوار 1 جون 2014 23:09

وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،صوبے میں ترقیاتی ..

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے رائیونڈمیں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کیجس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،آئندہ بجٹ اورفرزانہ قتل کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم کو بتایاکہ اعلیٰ پولیس حکام پر مشتمل ایک ٹیم فرزانہ قتل کیس کی تفتیش کررہی ہے۔آئندہ بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ وہ عوام کوبجٹ میں خوشخبری دے، عوامی بجٹ لائیں گے جس میں مزدوروں کو ریلیف ملے گا۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ جس طرح ان کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پرکام کررہی ہے، بہت جلد پنجاب کودنیا میں منفرد مقام دلائیں گے