سکاٹ لینڈ ، کارریلی کے دوران حادثہ،تین افراد ہلاک

اتوار 1 جون 2014 22:42

سکاٹ لینڈ ، کارریلی کے دوران حادثہ،تین افراد ہلاک

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) سکاٹ لینڈ میں کارریلی میں شریک ایک کار گزشتہ روز تماشائیوں میں گھس گئی جس سے پولیس اطلاع کے مطابق تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

یہ حادثے انگلش سرحد کے قریب کیلسو کے نزدیک جم کلارک ریلی میں پیش آیا،پولیس کے مطابق اس ریلی کے دوران قبل ازیں ایک حادثے میں ایک کار کے تماشائیو ں سے ٹکرانے کے حادثے میں پانچ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔سکاٹ لینڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں حادثات کی تحقیقات جاری ہے۔اس ریلی کا نام سکاٹش فارمولہ ون ڈرائیور جم کلارک کے نام پر رکھا گیا ہے جو1968ء میں موٹرکار دوڑ میں ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا،یہ دوڑ بند سڑکوں پر تین روز تک ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :