کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق

اتوار 1 جون 2014 22:25

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے پاور ہاؤس کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عبدالغفار اور عبدالحفیظ کے نام سے ہوئی ہے تاہم حملے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی کے مشہور تجارتی مرکز طارق روڈ پر نامعلوم ملزمان ہوٹل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کے درد کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسا جس کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر 2 افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ ملزمان کی جانب سے بھتہ نہ ملنے پر کارروائی کی گئی ہو تاہم حملہ آوروں کی تلاش کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :