چارسدہ میں انسداد خسرہ ٹیکوں سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے

اتوار 1 جون 2014 16:00

چارسدہ میں انسداد خسرہ ٹیکوں سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) خسرہ سے بچاؤ کے لئے مہم کے دوران لگائے گئے ٹیکوں نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی جس کے بعد علاقے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں 4 سالہ سہیل کو 31 مئی جبکہ فیضان کو 30 مئی کو خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا گیا تھا، ٹیکے لگائے جانے کے بعد دیگر بچوں کی طرح ان کی بھی حالت بگڑ گئی تھی جس پر انھیں طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال چارسدہ لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑگئے۔

فیضان اور سہیل کے جاں بحق ہونے کے بعد خسرہ کی ویکسی نیشن کے دوران جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ کئی بچے اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ویکسی نیشن کے باعث جانی نقصان کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویکسی نیشن ٹیموں میں 40 فیصد افراد غیرتربیت یافتہ تھے جو اپنی ناتجبے کاری کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے۔