حکومت نے ایک سال کے دوران متعدد معاشی اہداف حاصل کئے۔ رواں مالی سال میں مارچ تک مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم رہی،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اتوار 1 جون 2014 15:37

حکومت نے ایک سال کے دوران متعدد معاشی اہداف حاصل کئے۔ رواں مالی سال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری ایک سالہ کارکردگی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے ایک سال کے دوران متعدد معاشی اہداف حاصل کئے۔ رواں مالی سال میں مارچ تک مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم رہی۔ توانائی کے شعبے میں 480 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا کیا حالانکہ جون 2013ء میں توانائی کا شدید بحران تھا۔

(جاری ہے)

رواں سالی مالی بجٹ میں انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں 75 ارب روپے رکھے گئے جوکہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں دوگنا رقم ہے۔ حکومتی کوششوں سے ایک لاکھ افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرواکر مارچ 2014ء میں رمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک جانے کا وعدہ پورا کیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر تک 15 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کے اجراء سے 2 ارب ڈالر حاصل ہوئے۔ حکومت نے کامیابی سے آئی ایم ایف کا 6.69 ارب ڈالر کا پروگرام حاصل کیا جبکہ ایک سال کے دوران متعدد معاشی اہداف حاصل کئے۔