سابق حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا، شہباز شریف

اتوار 1 جون 2014 12:13

سابق حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نےنندی پور پاور پراجیکٹ پر بدترین مجرمانہ غفلت کی اور18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔لاہور میں سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے صحافیوں، کالم نگاروں اور دانشوروں کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی بحران سمیت ملک کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص بحال ہورہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اپنا پیسہ لگارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نندی پور پاور پروجیکٹ پربدترین مجرمانہ غفلت کی اور 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا، لیکن موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا، جو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :