Live Updates

عمران خان لندن میں بچوں سے ملاقات کے لئے گئے ہیں ،کوئی ملاقات طے نہیں ،شیری مزاری

جمعہ 30 مئی 2014 00:45

عمران خان لندن میں بچوں سے ملاقات کے لئے گئے ہیں ،کوئی ملاقات طے نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری نے کہاہے کہ عمران خان لندن میں بچوں سے ملاقات کے لئے گئے ہیں ،کوئی ملاقات طے نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ عمران خان اپنے بچوں کوملنے لندن گئے ہیں ،ان کی وہاں کوئی ملاقات طے نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات پرہماراایجنڈاہے جس پرتمام سیاسی جماعتوں سے ہم نے رابطہ کیاہے اورعمران خان تمام سیاسی رہنماوٴں سے ملیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی لوگوں کے رابطے ہمیشہ جاری رہتے ہیں ۔عمران خان بچوں سے ملاقات کے ساتھ شوکت خانم کیلئے فنڈریزنگ میں مصروف ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :