کیڈ بری چاکلیٹ میں سور کا گوشت شامل ہونے کی تصدیق، ملائیشیا میں بائیکاٹ

جمعہ 30 مئی 2014 22:35

کیڈ بری چاکلیٹ میں سور کا گوشت شامل ہونے کی تصدیق، ملائیشیا میں بائیکاٹ

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) ملائشیا میں مسلمانوں نے کیڈ بری چاکلیٹ میں سور کا گوشت شامل ہونے کی تصدیق کے بعد چاکلیٹ کا بائیکاٹ کردیا۔کیڈبری چاکلیٹ میں سور کے گوشت کے اجزا کی چھان بین کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے۔ ٹیسٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ چاکلیٹ میں حرام اجزا شامل کئے جارہے ہیں جو اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملائیشیا میں مسلمان صارفین کے گروپوں اور آٹھ سو اسٹورز نے کیڈ بری مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا۔ ان گروپوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی اپنی غلطی کی معافی مانگے، ورنہ وہ بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ ملائیشیا میں کیڈبری چاکلیٹ کی لوکل مارکیٹ میں زیادہ کھپت ہے۔

اس خبر کی مزید تفصیل آپ اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں.