Live Updates

پاکستان کو اندھیروں سے جلد نکالیں گے کم سے کم مدت میں کوئلے سے توانائی کا حصول وزیراعظم کاوژن ہے،شہباز شریف

جمعہ 30 مئی 2014 19:31

پاکستان کو اندھیروں سے جلد نکالیں گے کم سے کم مدت میں کوئلے سے توانائی ..

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو اندھیروں سے جلد نکالیں گے کم سے کم مدت میں کوئلے سے توانائی کا حصول وزیراعظم کاوژن ہے ساہیوال کے دو منصوبوں سے 1320 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے لیکن وسائل کی کمی ہے ہمارے پاس مشرق وسطیٰ جیسے وسائل ہیں پھر بھی ہم نے ہمت نہیں ہاری کیوں کہ ہمارے ساتھ چین جیسابااعتماد دوست کھڑا ہے پاکستان اور چین کے درمیان بجلی کے کئی سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں چین نے سیلاب ، جنگ اور بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ہر وقت ہمارا ساتھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساہیوال منصوبہ دو سال میں مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرینگے اس وقت بجلی کی کمی کے باعث بجلی مہنگی فروخت کی جارہی ہے جب بجلی وافر مقدار میں ہوجائے گی سو سستی بھی دی جائے گی

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات