وزیراعظم نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے دو پاور پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،دو منصوبوں سے 1320 میگا واٹس بجلی پیدا ہوگی ،بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات محنت کررہی ہے، آئندہ تین سال میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی ،نواز شریف،آٹھ سے دس سال میں اکیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ، کراچی ، لاہور موٹروے کا جلد افتتاح کرینگے ، گوادر بندرگاہ کو دبئی اور سنگاپور کی طرز پر بنائینگے،چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان چین دوستی پہاڑوں سے اونچی ، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی، اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین سمیت خطے میں انقلاب برپا ہوگا، پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرینگے، وزیر اعظم کا ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
جمعہ 30 مئی 2014 19:31
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت دن رات محنت کررہی ہے ، آٹھ سے دس سال میں اکیس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ، آئندہ تین سال میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی ، کراچی ، لاہور موٹروے کا جلد افتتاح کرینگے ، گوادر بندرگاہ کو دبئی اور سنگاپور کی طرز پر بنائینگے ۔
ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں بجلی کے دو منصوبے لگانا خوش آئند ہے منصوبوں میں چین کا تعاون باعث مسرت ہے ۔ چین کی کمپنی کو ایک سال قبل پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی چینی کمپنی نے کم سے کم مدت میں ساہیوال منصوبے کا سنگ بنیاد ممکن بنایا جو ہمارے لئے باعث مسرت ہے اور آج ہم نے اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.