بدقسمتی ہے فلم انڈسٹری کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہے ہیں،گلو گارہ تصور خانم

جمعرات 29 مئی 2014 23:58

بدقسمتی ہے فلم انڈسٹری کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہے ہیں،گلو گارہ تصور خانم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) گلو کارہ تصور خانم نے کہا ہے کہ ہم بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔موجودہ دور میں ایک گلو کارہ کا فلم میں گا کرگھر چلانا بہت مشکل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فلم کے گلو کاروں کو پوچھنے والا نہیں نہیں۔یہی وجہ ہے کہ گلو کارہ نجی پروگرام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں بھی فیملی شوز کررہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اب فلمیں نہ بننے سے میری فلمی گائیکی نہ ہونے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمی موسیقی مزید زوال کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :