اداکاری بھی باکسنگ کی طرح کا ایک چیلنج ہے ،وجیندر سنگھ

جمعرات 29 مئی 2014 23:58

اداکاری بھی باکسنگ کی طرح کا ایک چیلنج ہے ،وجیندر سنگھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء)اولمپک برونز میڈلسٹ اور بالی ووڈ کی نئی انٹری وجیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اداکاری بھی باکسنگ کی طرح کا ایک چیلنج ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاری اور باکسنگ دونوں ایک ہی طرح سے مشکل کام ہیں کیونکہ دونوں میں آپ کو انتہائی سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس لحاظ سے خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ دونوں مختلف شعبوں میں کھیل اور فلموں میں توازن کرپایا ہوں ۔