اٹھارہ ہزاری،چور کاشتکار کے گھر کی چھت پھاڑ کر تقریباًپانچ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے گئے

جمعرات 29 مئی 2014 23:45

اٹھارہ ہزاری،چور کاشتکار کے گھر کی چھت پھاڑ کر تقریباًپانچ لاکھ روپے ..

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء)نواحی علاقہ موضع دھوئیں محمد میں نامعلوم چور کاشتکار کے گھر کی چھت پھاڑ کر تقریباًپانچ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی اٹھا کر لے گئے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقہ کے رہائشی کاشتکار محمد بخش ولد محمد خان سنپال اور اسکے اہل خانہ گزشتہ شب گھر کے صحن میں سو رہے کہ موٹرسائیکل پر آنیوالے تین نامعلوم ملزمان اسکے گھر کے ایک کمرے جس میں قیمتی سامان رکھا ہوا تھا کی چھت پھاڑ دالی اور کمرے میں داخل ہو گئے کمرے میں رکھے تین صندوقوں کے تالے توڑ کر ملزمان نے اس میں سے سات تولے طلائی زیورات جسکی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے بتائی گئی اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی کے علاوہ انکے ٹریکٹر کے کاغزات بھی اٹھا لیے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرنے بعد کھوجیوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہ کیا گیا ہے۔