میڈیکل بورڈ کا پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا مشورہ

جمعرات 29 مئی 2014 19:46

میڈیکل بورڈ کا پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے میڈیکل بورڈ نے انہیں ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ پی این ایس شفا میں کیا گیا جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لئے ماہرین موجود نہیں اور ریڑھ کی ہڈی کا علاج بیرون ملک ہی ممکن ہے اس لئے مزید علاج کے لئے سابق صدر کو بیرون ملک جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے جبکہ ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ 31 مئی تک محفوظ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :