ٹوکیو، نوجوان لڑکیوں پر پیشاب پھینکے والے موٹرسائیکل سوار گروہ کی تلاش

بدھ 28 مئی 2014 00:06

ٹوکیو، نوجوان لڑکیوں پر پیشاب پھینکے والے موٹرسائیکل سوار گروہ کی ..

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء)ٹوکیو پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے نوجوان لڑکیوں پر پیشاب پھینکے جانے کے چھ واقعات کے بعد تسلسل سے پیشاب پھینکنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے ، یہ بات ایک اخبار میں بدھ کو شائع ہوئی ہے ۔آساہی شمبون نے کہا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت کے شمال میں وسط اپریل میں پہلا واقعہ پیش آیا جب ایک گلی میں ایک عورت پر موٹرسائیکل سواروں نے مائع سے بھرا ایک کپ انڈیل دیا تھا۔

(جاری ہے)

روزنامہ کے مطابق رنگ اور اس دیگر فیچر سے پولیس یہ ظاہر کرسکی ہے کہ یہ یورین(پیشاب) ہے ، نے اس نے نامعلوم تحقیقاتی ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1.5کلومیٹر(ایک میل) کے حلقے میں اس طرح کے پانچ واقعات اب تک ہو چکے ہیں ۔اس نے کہا کہ پولیس کو قوی یقین ہے کہ اس کا ذمہ دار ایک ہی شخص ہے ، تمام متاثرہ نوجوان20سال کی یا کم عمر خواتین ہیں ، اس نے کہا کہ ہیلمٹ پہنے ایک شخص بغیر کچھ بولے ان کے چہروں پر یا جسم کے اوپر والے حصے پر مائع پھینک دیتا ہے ۔