وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرپورے ملک سے بجلی چوری کاخاتمہ کرینگے اس نظام میں مزیدبہتری لائینگے، عابدشیرعلی،کیسکوکی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے، بجلی سے متعلق تمام مسائل کاحل نکالناہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،کرپٹ اہلکاروں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا، جوصارف بل دے گاصرف اُسے بجلی ملے گی، سیاسی قیادت سے ملکر بجلی سے متعلق تمام مسائل حل کرینگے،کیسکوافسران سے خطاب
بدھ 28 مئی 2014 21:59
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پرپورے ملک سے بجلی چوری کاخاتمہ کرینگے اس نظام میں مزیدبہتری لائینگے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے کیسکوافسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے توانائی ڈاکٹرمصدق ملک ،ممبرقومی اسمبلی رانامحمودالحسن ،ممبرصوبائی اسمبلی منظورکاکڑ کے علاوہ کیسکوچیف اوردیگر اعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔
اس موقع پر وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہاکہ کمپنی کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ بجلی سے متعلق تمام مسائل کاحل نکالناہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر انھوں نے غیر تسلی بخش کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے چیف انجینئر، سپرنٹندنگ انجینئر،افسران سمیت 10سے زائداہلکاروں کومعطل کردیااورچیف ایگزیکٹوآفیسرکوہدایت کی کہ و ہ انکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.