عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان گرفتار

بدھ 28 مئی 2014 16:50

عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کیخلاف 504،505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف چوراہوں اور بازاروں میں عدلیہ مخالف بینرز لگائے تھے جس پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی آئی بی سے عدلیہ مخالف بینرز لگانے پر رپورٹ طلب کی تھی گزشتہ روز پولیس نے عدلیہ مخالف بینرز لگانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں شفیق بٹ ، وقار اور ناصر شامل ہیں ۔

شفیق بٹ راولپنڈی جبکہ ناصر اور وقار اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں بینرز بنانے اور پینٹنگ کا کام کرتے ہیں پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے 504اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا دونوں کو تفیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔(ر اش د)