پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے اکیس برس بیت گئے ،فلمی حلقوں میں ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیافلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں

منگل 27 مئی 2014 00:04

پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے اکیس برس بیت چکے ہیں ان کی21ویں برسی منائی گئی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹریس رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا 8دسمبر 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی۔فلم اور ٹی وی کی یہ بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27مئی 1993ء کو یہ جنگ ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :