کرینہ کپور انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی واحد اداکارہ ہیں،کرن جوہر ،کرینہ کے بہت ہی قریب ہوں اور ایک اداکارہ کے علاوہ وہ ایک بہت اچھی انسان بھی ہیں، صحافیوں سے گفتگو

منگل 27 مئی 2014 00:01

کرینہ کپور انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی واحد اداکارہ ہیں،کرن جوہر ،کرینہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء)بالی ووڈ اداکار اور ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ کرینہ کپور انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی واحد اداکارہ ہیں ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرینہ کے بہت ہی قریب ہوں اور ایک اداکارہ کے علاوہ وہ ایک بہت اچھی انسان بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرینہ انتہائی انرجیٹک اداکارہ ہیں اور انڈسٹری کا ان کا کوئی مدمقابل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ انڈسٹری میں نئی ہیں تاہم ان کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بھی بہت آگے جائینگی ۔