بٹل سیکٹر کے مقام پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

منگل 27 مئی 2014 22:50

بٹل سیکٹر کے مقام پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

راولا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2014ء) راولا کوٹ میں بٹل سیکٹر کے مقام پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز کا بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب. راولا کوٹ بٹل سیکٹر میں 8 بجے کے قریب بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ میں بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا گیا۔ پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی فورسز کی مسلسل فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :