مسئلہ کشمیر عالمی قوانین کے مطابق حل سے ہی ممکن ہے: مولانا فضل الرحمن

منگل 27 مئی 2014 17:30

مسئلہ کشمیر عالمی قوانین کے مطابق حل سے ہی ممکن ہے: مولانا فضل الرحمن

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے عالمی قوانین کے مطابق حل سے ہی ممکن ہے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے لاہور میں جے یو پی نورانی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا بھارتی وزیراعظم کو زمینی حقائق کا ادراک ہو گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ طالبان سے جاری مذاکراتی عمل اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اور اس وقت ہونے والی بمباری ناقابل بیان ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات پر زیادہ خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے اس موقع پر جے یو پی نورانی کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم بھی دوستوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم مسئلہ کشمیر کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔