نواز شریف کے ہوٹل پہنچنے پر طلباء کا اظہار مسرت ، ویلکم ،ویلکم “ کے نعرے لگائے، نوجوانوں نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصاویر بنوائیں

پیر 26 مئی 2014 17:29

نواز شریف کے ہوٹل پہنچنے پر طلباء کا اظہار مسرت ، ویلکم ،ویلکم “ کے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر طلباء نے ”ویلکم ،ویلکم “ کے نعرے لگائے ، نوجوانوں نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصاویر بنوائیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف ائیر پورٹ سے نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں پہنچے تو ہوٹل کی لابی میں موجود نوجوانوں نے ”وارم ویلکم ٹو انڈیا، آ فرینڈ نیبرنگ پاکستانی پرائم منسٹر “کے نعرے لگائے- ہوٹل میں موجود لڑکوں اور لڑکیوں نے وزیر اعظم کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اورتالیاں بجائیں اس موقع پر نو جوانوں سے وزیر اعظم سے کہاکہ بھارت پہنچنے پر آپ کو خوش آمدیدکہتے ہیں جس پر وزیر اعظم نے کہاکہ میں امن کا پیغام لایا ہوں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں اس موقع پر ہوٹل کی لابی میں موجود نو جوں نے پاکستانی وزیراعظم کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں

متعلقہ عنوان :