بھارت میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

پیر 26 مئی 2014 16:08

بھارت میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

لکھنو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں چریڑ ریلوے اسٹیشن پر دہلی سے گورکھپور جانے والی گورکھ دھم ایکسپریس پلیٹ فارم پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس سے ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :