فلم فیسٹیول میں بوسہ، ایرانی اداکارہ نے معذرت کرلی

اتوار 25 مئی 2014 00:06

فلم فیسٹیول میں بوسہ، ایرانی اداکارہ نے معذرت کرلی

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) ایرانی اداکارہ لیلیٰ حاتمی نے جمعے کے روز کان فلم فیسٹیول کے موقع پر اس فیسٹیول کے سربراہ کو گال پر بوسہ دینے پر معذرت کی ہے۔ ان کے اس عمل پر ایران میں شدید تنقید کی گئی تھی۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق حاتمی نے جمعے کے روز ایک بیان میں معافی مانگی ہے۔ حاتمی نے کان فلم فیسٹیول کی ایک تقریب میں اس فلمی میلے کے سربراہ کو گال پر بوسہ دیا تھا۔

جس پر ایرانی حکام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔اپنے بیان میں لیلیٰ حاتمی کا کہنا تھا، ”مجھے سخت افسوس ہے کہ میں کئی افراد کے احساسات کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بنی۔ایرانی سنیما آرگنائزیشن کے نام اپنے خط میں حاتمی نے کہا کہ وہ عوامی سطح پر برتاوٴ کے حوالے سے اسلامی احکامات کا احترام کرتی ہیں، مگر فیسٹیول کے صدر 83 سالہ گیلز جیکوب کے موقع پر ان سے بھول ہوئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ جیکوب کو معمر ہونا تھا۔اپنے بوسے کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ”میرا ہاتھ ملانے کا غیر سوچا سمجھا عمل بے ثمر تھا۔انہوں نے مزید کہا، ”گو کہ مجھے یہ وضاحت پیش کرتے ہوئے سخت شرمندگی ہو رہی ہے، تاہم میرے پاس یہ تفصیلات بتانے کے علاوہ اور کوئی راستہ بھی نہیں، تاکہ لوگ یہ سمجھ سکیں کہ میں کس صورت حال میں گرفتار ہو گئی تھی۔ارنا کے مطابق انہوں نے مزید لکھا، ”میری نگاہوں میں یقینی طور پر وہ عمر رسیدہ اور میرے دادا جیسے تھے اور وہ میرے میزبان بھی تھے۔واضح رہے کہ ایرانی میڈیا پر ایک فوٹو سامنے آیا تھا، جس میں حاتمی رواں ماہ کے آغاز پر کان فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں جیکوب کو بوسہ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :