شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات،وزیر اعلیٰ کی آرمی چیف سے چوبیس گھنٹوں میں دوسری ملاقات ہوئی،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ‘ ذرائع

اتوار 25 مئی 2014 22:39

شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات،وزیر اعلیٰ کی آرمی چیف سے چوبیس گھنٹوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آرمی گیسٹ ہاؤس کینٹ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی چوبیس گھنٹوں میں آرمی چیف سے دوسری ملاقات ہوئی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکے دونوں اہم شخصیات کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی جس میں اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے بعد آرمی چیف راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گئے ۔