ایم کیو ایم کی الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی،برطانوی حکومت نے الطاف حسین کے اکا ﺅنٹ بند کر دئیے،فاروق ستار کا انکشاف،اگر الطاف حسین پاکستانی نہیں تو نواز شریف بھی نہیں،نبیل گبول

اتوار 25 مئی 2014 20:49

ایم کیو ایم کی الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی،برطانوی حکومت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) ایم کیو ایم کی تبت سینٹر میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے تبت سینٹر پر ریلی جاری ہے۔ جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے۔ ریلی سے متحدہ کے مختلف رہنما خطاب کر رہے ہیں نیبل گبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کروڑوں لوگوں کے رہنما ہیں ان کاکہنا تھا کہ اگر کراچی والے ناراض ہو گئے تو ٹیکس دینا بند کر دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی والے ناراض ہو گئے تو حکمران بلٹ پروف گاڑیاں بھی نہیں خرید سکیں گے ۔پاکستان بنانے والوں کے قائد کو تنگ کیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ نیند سے جاگیں شہر کو پانی،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہے ،14،14گھنٹے بجلی نہیں آتی لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کبھی کسی مشکل سے نہیں گھبرائے۔ہم آرمی چیف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

آرمی چیف کنٹرول سنبھالیں الطاف حسین پاکستانی نہیں تو نواز شریف بھی نہیں۔لاہور میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے لگائے جا رہے ہیں کراچی والوں کو تمام سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رؤف صدیقی کاکہنا تھا کہ الطاف حسین کے عشق کا سمندر آج دنیا دیکھ رہی ہے ۔الطاف حسین اگر برطانیہ میں بے چین ہوں گے تو عوام یہاں بے چین ہونگے۔

محبتوں کا پھول الطاف حسین سچائی کا عالمگیر سفر کر رہا ہے.کل بھی الطاف حسین کے ساتھ تھے آج بھی ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ الطاف حسین نظریاتی سیاست کر رہے ہیں۔ حیدر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبت سینٹر سے تین ہٹی تک عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے۔الطاف حسین پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔دل کی گہرائیوں سے الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج تک کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ طالبان کے خلاف آواز اٹھاتا۔

صرف الطاف حسین کو ہمت ہوئی کہ ان مذہبی جنونیوں کیخلاف بات کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے اپیل کرتے ہیں کہ الطاف حسین کو پریشان نہ کیا جائے۔نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرایا جائے۔الطاف حسین ملک کی 95فیصد عوام کے ترجمان ہیں۔انکا کہنا تھا کہ لندن میں الطاف حسین کا اکائونٹ بند ہے لیکن الطاف حسین کا اصل اکائونٹ کروڑوں عوام ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ برطانیہ میں الطاف حسین کے بنک اکائونٹ بند کر دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے ڈیوڈ کیمرون سے سوال کیا کہ تحقیقات میں تعاون کے باوجود الطاف حسین کے بنک اکائونٹ کیوں منجمد کئے جارہے ہیں۔