بجٹ تین جون کو پیش کیاجائیگا،اسحاق ڈار،آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، قوم کو تمام اقتصادی اعشاریوں کے تین سالہ حکومتی اہداف سے آگاہ کیا جائے گا،مشاورتی اجلاس سے خطاب

اتوار 25 مئی 2014 20:01

بجٹ تین جون کو پیش کیاجائیگا،اسحاق ڈار،آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال2014-15 کا بجٹ اگلے ماہ کی تین تاریخ کو پیش کیا جائے گا،بجٹ کی تیاری میں تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جارہی ہے،اورآنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، قوم کو تمام اقتصادی اعشاریوں کے تین سالہ حکومتی اہداف سے آگاہ کیا جائے گا،بجٹ2014-15کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ بجٹ معاشرے کے تمام طبقات کیلئے متوازن ہو گا، انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بجٹ میں قوم کو بجٹ کی تین سالہ حکمت عملی دینے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو تمام اقتصادی اعشاریوں کے تین سالہ حکومتی اہداف سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :