وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات

اتوار 25 مئی 2014 14:18

وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، جس کے دوران وزیر اعظم کو پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے اور پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے لئے ہونے والی پیش قدمی سے آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے پی سی بی کے انتخابات فوری کرانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔ نجم سیٹھی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم دورہ بھارت سے واپسی پر آئین کی منظوری دیں گے۔ وزیر اعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ادارے کی بہتری کے لئے گائیڈ لائنز دیں۔