وزیراعظم نوازشریف بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے (کل) بھارت جائینگے،سرتاج عزیز ، طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اور پولیٹیکل سیکرٹری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ بھارت جائینگے ، نریندر مودی کی تقریب حلف برادری پیر کی شام چھ بجے ہوگی ،دنیا بھر سے 62ریاستوں کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا

اتوار 25 مئی 2014 13:43

وزیراعظم نوازشریف بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نومنتخب بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے (کل)پیر کو مختصر وفد کے ہمراہ بھارت جائینگے ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، معاون خصوصی طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ بھارت جائینگے ، نریندر مودی کی تقریب حلف برادری پیر کی شام چھ بجے ہوگی ،جس کیلئے دنیا بھر سے 62ریاستوں کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برادری تقریب (کل)پیر کو ہوگی جس میں پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت 62ریاستوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے تقریب میں شرکت کا فیصلہ ایک روز قبل ہی کرلیا تھا اور (کل)پیر کو وزیر اعظم نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ بھارت جائینگے دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ امور و قومی اسلامتی سرتاج عزیز ، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور وزیر اعظم کے سیکرٹری وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ بھارت جائینگے وزیر اعظم 27مئی کی صبح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ساتھ ملاقات کرینگے جبکہ بھارتی صدر سے بھی ملیں گے وزیراعظم نواز شریف 27مئی کی سہ پہر وطن واپس آجائینگے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ امور پر ون آن ون ملاقات متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کی تقسیم کے بعد یہ پہلی دفعہ ہوگا کہ پاکستان اور بھارت کا کوئی وزیراعظم ان دونوں ممالک میں سے اپنے کسی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شریک ہو گا۔