امیرجماعت اسلامی کی کراچی آمد پر فقید المثال استقبال، ایئرپورٹ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھا،پا کستان میں اصل مسئلہ قانون کا صرف کمزوروں پر نافذ ہونا ہے، سراج الحق، وی آئی پی کلچر ختم کرینگے، ایسانظام لائینگے جہاں جہاں ہسپتالوں میں مریض، تعلیمی اداروں میں طالبعلم اور عدالتوں میں مظلوم وی آئی پی ہو،بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ نے کراچی کو افسردہ کردیا ہے، خطاب
ہفتہ 24 مئی 2014 23:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے مگر دو عشروں سے بد امنی کی آگ میں جل رہا ہے،بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ نے شہر کو افسردہ کردیا ہے۔پا کستان میں اصل مسئلہ قانون کا صرف کمزوروں پر نافذ ہونا ہے، با اثر، سینہ زور اور ظالموں کے سامنے قانون خود مفلوج ہوجاتا ہے۔
جب تک عوام ظالموں کو ووٹ دیں گے ظلم کا نظام ختم نہیں ہوگا،مرکزی حکومت نے امن کے قیام اور بے روزگاری کے خاتمے کا نعرہ لگایا تھا، اب نہ ملک میں امن ہے اور نہ ہی روزگار، حکومت کم از کم اپنے منشور پر ہی عمل درآمد کرے،ہم وی آئی پی کلچر ختم کر کے ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں ہسپتالوں میں مریض، تعلیمی اداروں میں طالبعلم اور عدالتوں میں مظلوم وی آئی پی ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.