ایشوریا رائے کی خوبصورتی کی وجہ میں ہوں،ابھیشک بچن

ہفتہ 24 مئی 2014 23:30

ایشوریا رائے کی خوبصورتی کی وجہ میں ہوں،ابھیشک بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء)بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی کی وجہ وہ خود ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پر ایشوریا کے ساتھ ایک رومانٹک تصویر شیئر کرتے ہوئے ابھیشک نے لکھا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ایشوریا رائے پر چھٹیوں کی بارش کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایشوریا خوبصورت سے خوبصورت ترین دکھائی دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ ہی اتنی پیاری ہے کہ ان پر بے حد پیار آتا ہے۔